امریکی فورسز میں فور اسٹار جنرلز کی تعداد میں 20 فیصد تک کمی کا حکم

0 3

امریکی وزیردفاع نے فوراسٹار جنرلز کی تعداد میں 20 فیصد تک کمی کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ پینٹاگون فور اسٹار عہدوں میں 20 فیصد تک کمی کرےگا۔

امریکی عہدیدار کے مطابق جنرلز اورفلیگ افسران کی تعداد میں مزید10 فیصدکمی ہوسکتی ہے۔

ایک بیان میں ہیگستھ نے مزید کہا کہ محکمہ دفاع خطرات کو روکنے اور فیصلہ کن فتح حاصل کرنے کے لیے فوجی دستوں کو یقینی بنانے کے لیے بھی پرعزم ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.