ٹرمپ کا ترک صدر سے رابطہ، یوکرین، شام اور غزہ جنگ پر ہونے والی گفتگو کو خوش آئند قرار دیدیا

0 115

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے یوکرین، شام اور غزہ جنگ سے متعلق ہونے والی گفتگو کو خوش آئندہ قرار دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکیہ کے صدر طیب رجب اردوان سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور اس دوران انہوں نے یوکرین، شام اور غزہ جنگ سے متعلق بات کی ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کے صدر سے بہت اچھی اور تعمیری گفتگو ہوئی اور انہوں نے ترکیے مدعو بھی کیا ہے جبکہ وہ خود بھی واشنگٹن آئیں گے۔

دوسری جانب ترک صدارتی دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر اردوان نے امریکا کی ایران مذاکرات اور یوکرین امن کوششوں کی حمایت کی ہے، ترک صدر نے امریکا سے دفاعی صنعت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی بات کی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.