امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا چھوڑنے والے غیر قانونی تارکین وطن کو رقم اور ٹکٹ دینے کا اعلان کر دیا۔
واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو رضاکارانہ چھوڑنے والوں کو ایک ہزار ڈالر دیں گے، ملک کو غیر قانونی تارکین وطن سے محفوظ بنانا چاہتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ چاہتے ہیں ڈرگ مافیا اور جرائم پیشہ افراد ملک چھوڑ کر چلے جائیں، غزہ کے لوگوں کے ساتھ حماس نے برا سلوک کیا، غزہ کے لوگوں کیلئے خوراک کے حصول میں مدد کرنے جا رہے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے کچھ عہدیداروں سے ملاقات کریں گے، اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ فلم انڈسٹری ٹیرف آئیڈیا سے خوش ہو۔
ٹرمپ نے کہا کہ پوپ کے طور پر اپنی تصویر کے بارے میں کچھ نہیں جانتا، پوپ بننے کی تصویر مذاق میں بنائی گئی تھی۔