مودی کی ہٹ دھرمی نے معصوم خواتین کو ہجرت پر مجبور کر دیا

0 111

پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکار کی ہٹ دھرمی سے پاکستانی خاندان ہجرت پر مجبور ہو گئے۔

پندرہ سال سے مقبوضہ جموں میں رہائش پذیر کشمیری خاتون صبا کرن نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں بھارت سے نہیں بلکہ ہمارے گھروں سے بے دخل کیا جا رہا ہے، دو معصوم بچوں کی تعلیم اور مستقبل برباد کر کے ملک چھوڑنے پر مجبور ہوں۔

کشمیری خاتون نے کہا کہ مجھ پر اور میری بہن پر زمین تنگ ہو چکی ہے تو ہمارے شوہروں اور بچوں کو بھی ساتھ جانے کی اجازت دی جائے، پاکستان کی سرزمین ہمیں قبول کر لے گی۔

کشمیری خاتون کا یہ بھی کہنا ہے کہ پہلگام میں حملہ آور ہندو تھے نہ مسلمان، وہ صرف جاہل اور شدت پسند تھے، ہمیں اس میں کیوں گھسیٹا جا رہا ہے؟

سیاسی ماہرین نے صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی کا پاکستانی خاندانوں کو بھارت چھوڑنے پر مجبور کرنا غیر انسانی فعل ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.