مولانا فضل الرحمان کا قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ

0 5

مولانا فضل الرحمان نے نکتہ اعتراض پر قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئےکہا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں سنجیدگی نظر نہیں آرہی۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ حکومتی بنچوں پر نشستیں خالی ہیں، حکومت کو چاہیے تھا کہ ایوان کو سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دیتے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ میں بڑے جوش سے پارلیمنٹ آیا تھا، ایسے حالات ہیں اور ایوان میں کوئی سنجیدگی نظر نہیں آئی۔ یہ کہتے ہوئے مولانا فضل الرحمان قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کرگئے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بھارتی جارحیت پاکستان کی سلامتی کے لیے مسئلہ ہے، قوم پاکستان کی دفاعی صلاحیت پر اعتماد کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج اسمبلی میں توقع تھی کہ قرارداد آئےگی، موجودہ صورتحال پربحث ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نہ وزیراعظم نہ وزیرخارجہ نہ کوئی اہم وزیر ایوان میں موجود تھا، اسمبلی میں ہم بانسری کس کے سامنے بجائیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بھارت نے حملہ کردیا تو داخلی صورتحال کی کیا اسٹریٹجی ہے، ہم پارلیمنٹ میں کارروائی کی غیرسنجیدگی کی وجہ سے باہر آگئے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.