خیبرپختونخوا میں 49 لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہونے کا انکشاف

0 8

خیبر پختونخوا میں تقریباً 50 لاکھ بچوں کے اسکول نہ جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے اسکولوں سے باہر بچوں سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں 37 فیصد بچےتعلیم سے محروم ہیں جن کی تعداد 49لاکھ 20 ہزارہے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پشاور میں 8 لاکھ سےزیادہ بچے اسکولوں سے باہر ہیں جب کہ کولئی پالس کوہستان میں تناسب کے حساب سے سب سے زیادہ 80 ہزار333 بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔

محکمہ تعلیم کے مطابق لوئرکوہستان اور اپرکوہستان میں 79 فیصد بچے اسکول سےباہر ہیں جب کہ اپرچترال میں سب سے کم 10 فیصد بچےاسکولوں سے باہر ہیں۔

اس حوالے سے وزیر تعلیم کے پی فیصل ترکئی کا کہنا ہے کہ 48 لاکھ سے زائد بچےاوربچیاں اسکول سےباہر ہیں، حکومت بچوں اوربچیوں کو اسکولوں میں لانے کی کوشش کر رہی ہے۔

فیصل ترکئی کا کہنا تھا کہ پچھلے سال 13 لاکھ بچوں کو اسکولوں میں داخل کرایاگیا اور رواں سال 10 لاکھ بچوں کواسکولوں میں داخل کرنےکا ہدف مقررکیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.