پاکستان کا منہ توڑ جواب! بھارت گھبرا گیا، عرب دنیا سے مدد کی اپیل

0 109

پاکستان کے مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کے بعد بھارت شدید دباؤ میں آگیا ہے اور کشیدگی کم کرانے کے لیے عرب دنیا سے رابطے شروع کر دیئے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت نے خاص طور پر متحدہ عرب امارات سے درخواست کی ہے کہ وہ پاکستان پر اثر و رسوخ استعمال کرے تاکہ کشیدگی کم کی جا سکے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے پاک بھارت کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے کیونکہ یہ کشیدگی نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے امن کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے، بات چیت اور افہام و تفہیم سے مسئلہ حل کیا جائے۔

دوسری جانب بھارت نے بلااشتعال پاکستان کے مختلف علاقوں پر حملے کیے جن میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چھ مقامات پر 24 حملے کیے گئے، ان بزدلانہ حملوں میں 26 پاکستانی شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے جبکہ 2 افراد لاپتہ ہیں۔

تاہم پاکستان نے ان حملوں کا فوری اور زبردست جواب دیا، پاکستانی فضائیہ نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے اور ایک بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو مکمل طور پر تباہ کر دیا جس سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.