پاکستان اور بھارت تحمل کا مظاہرہ کریں اور امن کا پیغام دیں، ملالہ یوسفزئی

0 8

نوبل انعام یافتہ اور عالمی شہرت یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور امن کی جانب اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

ملالہ نے اپنے بیان میں کہا کہ "نفرت اور تشدد ہمارے مشترکہ دشمن ہیں، پاکستان اور بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔” ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو بھی چاہیے کہ وہ سفارتکاری، بات چیت اور پرامن حل کو فروغ دینے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "امن ہی ہماری اجتماعی سلامتی اور خوشحالی کا واحد راستہ ہے، ہمیں جنگ نہیں، امن کے لیے متحد ہونا ہوگا۔”

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد، باغ، مریدکے اور احمد پور شرقیہ پر حملے کیے گئے جن میں 31 پاکستانی شہری شہید اور 51 زخمی ہوئے، جبکہ دو مساجد بھی شہید ہوئیں۔ پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی میں بھارت کے 3 رافیل، 1 مگ 29، 1 ایس یو 30 جنگی طیارے اور ایک ڈرون کو مار گرایا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.