صدر مملکت، وزیر اعظم اور آرمی چیف کی بھارتی حملے میں شہید 7 سالہ بچے کی نماز جنازہ میں شرکت

0 3

بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے 7 سالہ ارتضیٰ عباس طوری کی نماز جنازہ آج اسلام آباد میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر شریک ہوئے۔

نماز جنازہ میں چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت شہید کے اہل خانہ اور دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ شہریوں، بچوں، خواتین اور بزرگوں کو نشانہ بنانا بھارت کی بزدلی کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عمل بھارتی حکومت کے جارحانہ رویے کی عکاسی کرتا ہے جو خطے اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔

صدرِ مملکت اور وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج ہر محاذ پر دشمن کو ڈٹ کر جواب دے رہی ہیں، بھارت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین و انسانی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی کرنے پر فیصلہ کن ردعمل دیا جائے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.