آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ائیر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور دشمن کے متعدد طیارے مار گرانے اور اپنا لوہا منوانے پر پاک فضائیہ کوسراہا۔
ائیر ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر چیف آف ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے آرمی چیف کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔
آرمی چیف نے چیف آف ائیر اسٹاف اور ائیر فورس کے شاہینوں کو بھارتی ائیر فورس کی طرف سے کی جانے والی جارحیت کے مذموم منصوبے کو فوراً ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کیا۔
آرمی چیف نے پاکستان ائیر فورس کو ایک بار پھر دشمن کے متعدد طیارے مار گرانے اور اپنا لوہا منوانے پر بے حد سراہا، آرمی چیف نے تینوں سروسز کے مابین بہترین تعاون کو بھی سراہا۔
ملاقات کے دوران اس عزم کو دہرایا گیا کے کسی کو بھی پاکستان کی جغرافیائی سالمیت کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی اور جو بھی اس کی کوشش کرے گا اس کی قیمت ادا کرے گا۔