راولپنڈی میں 3 بھارتی ڈرونز تباہ، ایک شخص زخمی

0 10

ملک کے مختلف علاقوں میں داخل ہونے والے بھارتی ڈرونز کو مار گرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی صدر رومی روڈ کے علاقے میں ڈرون مار گرایا گیا جب کہ ریس کورس ٹرانزٹ کیمپ کےقریب ایک اور ڈرون گر کر تباہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق ڈرونز فوڈ اسٹریٹ، ریس کورس ٹرانزٹ کیمپ اور اسکیم تھری کے قریب گرے، راولپنڈی میں مجموعی طور پر 3 ڈرونز گر کر تباہ ہوئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فوڈ اسٹریٹ میں گرنے والے ڈرون سے ایک شخص شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرونز کافی دیر تک ہوا میں بھی پرواز کرتے رہےجب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں۔

دوسری جانب ظفروال کے علاقے تاراپورمیں ڈرون گرایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ چکوال کے ڈھمن علاقے میں دیوالیاں کے قریب ڈرون گرگیا تاہم کوئی جانی نقصان دیکھنے میں نہیں آیا جب کہ گوجرانوالہ کی حدود میں بھی بھارتی ایک ڈرون مارگرایا گیا ہے۔

سندھ کے ضلع گھوٹکی میں داد لغاری تھانے کی حدود میں بھی میں ڈرون گرنے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک کسان جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.