بھارت نے نیلم جہلم بجلی گھر کے ڈیم کو ہی نہیں قریبی آبادی کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی: چیئرمین واپڈا

0 8

چیئرمین واپڈا کا کہنا ہے بھارت نے صرف ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے ڈیم کو ہی نہیں قریبی آبادی کو بھی ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی۔

چیئرمین واپڈا کا کہنا ہے کہ بھارت نے نیلم جہلم کے بجلی گھر کو نشانہ بناکر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، ٹیکنیکل ماہرین اس پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے صرف ڈیم ہی نہیں اس کی قریب آبادی کو بھی ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی گئی، ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے قریب آبادی کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی گئی۔

چیئرمین واپڈا کا کہنا ہے نیلم جہلم میں پانی کا بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے، بھارت کی کوشش تھی کہ نیلم جہلم کے اسٹرکچر کونقصان پہنچایا جائے، ہماری فوج نے فوری جوابی کارروائی کی۔

ان کا کہنا ہے کہ بجلی کی پیداوار تو واپڈا کی ذمہ داری ہے لیکن اس کی ترسیل کا کام واپڈا کا نہیں ہے، اس پروجیکٹ میں کوئی غیرملکی اسٹاف موجود نہیں ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.