نجف اشرف کی مرجعیت علامہ ساجد نقوی کی ملت کیلئے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، شیخ ناصری

0 58

علامہ ساجد نقوی عالم باعمل ہیں آیت اللہ یعقوبی اُن کی طول عمر ، صحت کاملہ اور دین و ملت کیلئے مزید توفیقات میں اضافہ کیلئے دُعاگو ہیں

نجف اشرف(فارن ڈیسک)نمائندہ آیت اللہ العظمٰی شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) و سربراہ شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ نجف اشرف کی مرجعیت پاکستان میں اسلامی وحدت کے تحفظ کے حوالے سے علامہ سید ساجد علی نقوی کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ملت تشیع کے وقار کو بلند رکھنے پر اُنہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے آیت اللہ یعقوبی اُن کی طوالت عمر ، صحت کاملہ اور دین و ملت کیلئے مزید توفیقات میں اضافہ کیلئے دُعاگو ہیں۔

 

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے مزید کہا کہ پاکستان جیسے حساس ملک میں وحدتِ اسلامی کو قائم رکھنا ایک عظیم فریضہ ہے، اور علامہ ساجد نقوی اس میدان میں ہمیشہ مُثبت رول ادا کیا ہیں۔ پاکستان میں اُن کی دینی خدمات کو مخالفین نے بھی ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے۔

 

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا کہ اس میں کوئی شک و شبہ کی گنجائش نہیں کہ علامہ سید ساجد علی نقوی ملت کیلئے سرمایہ افتخار ہیں جنہوں نے پاکستان میں مومنین کا سر کبھی جھکنے نہیں دیا۔ انہوں نے ہر مشکل کا حل نکالا اور ہمیشہ ملت کے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.