بھارت اپنے عوام کو نہیں بتائے گا کہ اسے ہر طرف سے مار پڑ رہی ہے: خواجہ آصف

0 107

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کو مسلسل شکست کھانے کے باوجود جھوٹ بولنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت ہر طرف سے مار کھا رہا ہے، بھارت نے اپنے عوام کو بھی مطمئن رکھنا ہے، بھارت اپنے عوام کو یہ تو نہیں بتائے گا کہ ان کو ہر طرف سے مار پڑ رہی ہے، بھارت کا جھوٹ بے نقاب ہو رہا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے کسی سویلین علاقے کو نشانہ نہیں بنایا، پاکستان نے صرف ملٹری ٹارگٹ کو نشانہ بنایا ہے، پاکستان کے عوام آرام کریں، پاک فوج پاکستان کی حفاظت کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی فورسز نے 6 اور 7 مئی کی بھارتی جارحیت کو ناکام بناتے ہوئے بھارت کی جانب سے اب تک بھیجے گئے 77 ڈرونز تباہ کر دیے۔

اس کے علاوہ 7 مئی کو فضا میں ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی ڈاگ فائٹ میں شاہینوں نے بھارتی رافیل کا غرور خاک میں ملا دیا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.