پریس سیکرٹری وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے کام کررہے ہیں۔
پریس سیکرٹری وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے نیوز بریفنگ کے دوران بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو دونوں ممالک کے رہنماؤں سے رابطے میں ہیں اور دونوں ممالک سے تنازع کوبڑھانے سے روکنے کی بات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر ٹر مپ بھی پاک بھارت معاملے پر بات کر چکے ہیں ، صدر ٹرمپ کے دونوں ممالک کے رہنماؤں سے اچھے روابط ہیں وہ چاہتے ہیں کشیدگی نہ بڑھے اور یہ تنازع جلد ختم ہو۔