پاکستان کا جوابی وار، بھارت نے فوجی اڈوں اور عملے کو نقصان پہنچنے کا اعتراف کرلیا

0 8

بھارت نے پاکستان کی جانب سے دیے جانے والے منہ توڑ پر کا اعتراف کرتے ہوئے فوجی اڈوں پر حملوں اور نقصان کو تسلیم کر لیا۔

پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اور شیر کوٹ ائیر بیسر سمیت ائیر فیلڈ کو تباہ کیا اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

پاکستان نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کر کے بجلی کا نظام مکمل طور پر جام کر دیا اور ملٹری سیٹیلائٹ کو بھی جام کر دیا۔ اس کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات میں پاکستانی ڈرونز کئی گھنٹوں تک پرواز کرتے رہے۔ پاکستان نے بھارت کی بھٹنڈا اور سرسہ ائیر فیلڈز بھی تباہ کر دیا جبکہ اڑی سپلائی ڈپو کو تباہ کر ڈالا۔

پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کو سب سے بڑا جھٹکا بھارت کے فضائی دفاعی نظام ایس 400 کو تباہ کر کے دیا گیا۔

پاکستانی فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے اپنے ہائپر سونک میزائل سے ایس 400 کا ائیر ڈیفنس سسٹم مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

بھارتی میڈیا اور حکومت کی جانب سے پہلے تو پاکستان کی جانب سے حملوں کی تردید کی گئی اور اپنی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے یہ باتیں پھیلائی گئیں کہ بھارت نے پاکستان کے کئی ایف 16 طیارے تباہ کر دیے ہیں اور کراچی، لاہور اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں پر حملے کیے ہیں۔

اب بھارت کی وزارت دفاع اور وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں اعتراف کیا گیا کہ پاکستان نے پنجاب میں فضائی اڈے کو نشانہ بنانے کے لیے تیز رفتار میزائل کا استعمال کیا۔

بھارتی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے 26 مقامات پر فضائی حملے کیے، بھارتی فوجی اڈوں پر ساز و سامان اور عملے کو نقصان پہنچا۔

خیال رہے کہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے بعد امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستانی وزیر خارجہ اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے رابطہ کر کے فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی کہا گیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی موجودہ صورت حال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں، پاکستان اور بھارت کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کوششیں کریں اور خطے میں امن کے لیے اقدامات کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.