پاکستان بھارت جنگ بندی پر پوپ کا ردِ عمل بھی سامنے آگیا

0 7

کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو چہار دہم کا پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے سیز فائر پر موقف سامنے آگیا۔

الجزیرہ کے مطابق رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے اتوار کے خطاب میں پوپ لیو چہار دہم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ خدا سے دعا گو ہیں کہ وہ دنیا کو "امن کے معجزے” سے نوازے۔

ویٹی کن کے سینٹ پیٹرز سکوائر میں لوگوں کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے پوپ نے دنیا کی بڑی طاقتوں سے "اب اور جنگ نہیں” کی اپیل کی۔

انہوں نے غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں جنگ بندی اور محصور علاقے میں قید تمام اسیروں کی رہائی کا مطالبہ کیا، پوپ لیو نے یوکرین میں "حقیقی اور پائیدار امن” کا بھی مطالبہ کیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.