آذربائیجان میں عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے پاک فضائیہ کی بھارتی فضائیہ پر حالیہ کامیابی کا جشن منایا۔
یہ اظہارِ یکجہتی اُس وقت دیکھنے میں آیا جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے دوران پاکستان نے آپریشن "بُنيانُ المَّرْصُوص” کے تحت دشمن کو مؤثر جواب دیا۔
مشکل حالات میں آذربائیجان اور ترکی نے کھل کر پاکستان کی حمایت کی اور عالمی سطح پر اپنا مؤقف بھی پیش کیا، جسے پاکستانی عوام اور حکومت نے سراہا ہے۔
سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین نے ترکی اور آذربائیجان کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے جذبے کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے حالیہ کشیدگی میں دشمن کے متعدد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس کے بعد دنیا بھر میں پاکستانی عوام کے حق میں آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔