بجٹ 26-2025 پر مشاورت، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے مذاکرات کا آغاز ہوگا

0 5

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے ویڈیو لنک کے ذریعے مذاکرات شروع ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ نئے مالی سال کے بجٹ پر مشاورت کرے گی۔ بجٹ 26-2025 کے اہداف کا باہمی مشاورت سے تعین کیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق حکومت آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اقتصادی اصلاحات جاری رکھےگی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف وفدکا آئندہ ہفتے پاکستان دورےکا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کا دورہ پاکستان ایک ہفتے تاخیرکا شکار ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ تکنیکی مذاکرات میں ڈیٹا شیئر کیا جائےگا، پالیسی سطح کے مذاکرات میں بجٹ اہداف کو حتمی شکل دی جائےگی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.