وزیرخارجہ کی اشیائے خورونوش کی فراہمی، دستیابی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

0 7

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اشیائے ضروریہ سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔

وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی، معاون خصوصی، متعلقہ سیکرٹریز، محکموں کے سینئر حکام اور نجی شعبے کے نمائندوں نے شرکت کی۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو اشیائے خورونوش کی فراہمی اور دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

اسحاق ڈار نے صارفین کی حفاظت اور پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے مارکیٹ کی فراہمی اور استحکام کو یقینی بنانے کے حکومت کے عزم پر زور دیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.