پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی خیبرپختونخوا کے صدر محمد علی شاہ باچہ کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی خیبرپختونخوا کے وفد نے پشاور میں ہونے والی یکجہتی پاکستان ریلی کے انعقاد سے آگاہ کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 26 مئی کو ہونے والی ریلی کے اغراض و مقاصد سے بھی آگاہ کیا گیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پشاور میں کرپشن، لاقانونیت اور بڑھتی ہوئی انتہاپسندی کے خلاف 26 مئی کو ریلی کا انعقاد ہوگا، 26 مئی کو پشاور میں ہونے والی ریلی کا مقصد بلدیاتی نمائندوں سے لے کر کسانوں کے حقوق غصب کرنے کیلئے احتجاج کرنا ہے۔
بلاول بھٹو کو بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا میں نوکریوں سے برخاست کئے جانے والے 16 ہزار ملازمین سے اظہار یکجہتی کیلئے پشاور میں 26 مئی کو ریلی ہوگی، پشاور میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے باہر 26 مئی کو احتجاجی ریلی ہوگی۔