ملک میں سیاسی سیزفائر بھی ہونا چاہیے: صاحبزادہ حامد رضا

0 4

سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی سیزفائر بھی ہونا چاہیے۔

نجی ٹی وی کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی معاملات کو اندرونی معاملات سےنہیں جوڑنا چاہیے، نریندرمودی کوہزیمت کا سامنا کرنا پڑا، بھارت ابھی بازنہیں آئے گا، جنگ قوم کےمتحد ہونےکی وجہ سےجیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کواس وقت سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، سیاسی سیزفائر بھی ہونا چاہیے، اے پی سی بلائی جائے اوراس میں عمران خان کوبلایا جائے، جمہوریت میں سیاسی لڑائیاں چلتی رہتی ہے، سیاسی لڑائیاں کا قومی سلامتی معاملات سےکوئی تعلق نہیں۔

سربراہ سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آرکا نوجوانوں کی کاوشوں کوسراہنا خوش آئند ہے، ایکس کھلنے پر نوجوانوں نے بھارت کوجواب دیا، پی ٹی آئی کے نوجوانوں نےسوشل میڈیا پربھارت کا مقابلہ کیا۔

حامد رضا نے کہا کہ ایکس کو کھلا رہنا چاہیے اورسیاسی انتقام کا خاتمہ ہونا چاہیے جبکہ تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نےاپنےخطاب کےدوران نریندرمودی کا کہیں نام نہیں لیا۔

ایک سوال کے جواب میں اُن کا مزید کہنا تھا کہ میرا مزاج نہیں کہ عطا تارڑ کی کسی بات کا جواب دوں، بانی پی ٹی آئی نے قوم کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا، ان کا جیل سے بڑا مثبت بیان آیا ہے، وزیر اطلاعات کہہ رہےہیں غیرمتعلقہ ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.