ڈی آئی خان تھانہ کھوئی بہارہ کے قریب شرپسندوں کی جانب سے روڈ توڑ کر سکیورٹی اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی گئی۔
سی پی او کے مطابق سکیورٹی فورسز و پولیس پر حملے کیلئے نصب آئی ای ڈی سے شرپسندوں کے ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے، پولیس و پاک فوج کی نگرانی میں روڈ کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا، علاقہ مکینوں نے بڑی تباہی ٹل جانے پر اظہار تشکر کیا ہے۔
سنٹرل پولیس آفس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں منگل موڑ پر شاہراہ عام کو 11 اور 12 مئی کی درمیانی شب شرپسندوں نے توڑ دیا تھا، روڈ توڑنے کے بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس پر حملے کی منصوبہ بندی کرکے آئی ای ڈی روڈ میں نصب کر دی تھی۔
بروقت اطلاع ملنے پر سکیورٹی اداروں نے خستہ حال روڈ میں نصب شدہ بم کو ناکارہ بناکر حملے کی منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا، سی پی او نے کہا کہ اسی دیسی ساختہ بم سے شرپسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر مسمار کردیا۔