غزہ کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے

0 100

صیہونی حکومت نے غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر اپنے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دسیوں فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کر دیا ہے

غزہ کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور خان یونس سمیت مختلف علاقوں پر آج کے حملوں میں دسیوں فلسطینی عام شہری شہید و زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ کے جنوب میں خان یونس پر صیہونی فوج کی شدید بمباری میں یورپی اسپتال کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ صیہونی جنگی طیاروں نے شہر خان یونس میں یورپی اسپتال کے اطراف کے علاقوں کو آگ کے شعلوں میں تبدیل کر دیا اور نتیجے میں دسیوں فلسطینی عام شہری شہید و زخمی ہوئے۔

جن میں اسپتال میں موجود بیمار افراد بھی شامل ہیں۔ پریس ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوج نے اسی طرح خان یونس کے مشرقی علاقوں پر گولہ باری کی۔

اسپتال کے ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ بدھ کی صبح سے مختلف علاقوں پر صیہونی فوج نے مسلسل حملے کئے جن میں چھپن فلسطینی شہید ہوئے جبکہ شمالی غزہ پر صیہونی جارحیت میں بھی پچاس فلسطینی شہید ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.