پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ 15 روز کیلئے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 95 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے فی لٹر کمی متوقع ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 16 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت برقرار رہنے کی توقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمت سے متعلق سمری کل وزارت خزانہ کو بھیجے گی، وزارت خزانہ وزیراعظم سے منظوری کے بعد قیمتوں سے متعلق اعلان کرے گی۔
خیال رہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ اور پٹرول پر درآمدی پریمیم میں معمولی کمی کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات سستی ہو سکتی ہیں۔