بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کےجواب پردنیا حیران ہے: طارق فضل چودھری

0 116

وفاقی وزیرپارلیمانی امورطارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے جواب پر دنیا حیران ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ بھارت خود کوخطےکا سب سےبڑا بدمعاش سمجھ رہا تھا، پوری دنیا کو پاکستان کی دفاعی صلاحیت کا پتا چل گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی قیادت انتہائی پروفیشنل ہے، سیاسی قیادت کو شہبازشریف لیڈ کر رہے ہیں، عظیم کامیابی کے تمام فیصلےمشاورت سے کیےگئے۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کےخلاف پوری قوم متحد ہے، شہبازشریف نوازشریف سے مشاورت کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.