لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر قرشی سٹاپ کے قریب کار الٹنے کا افسوسناک حادثہ پیش آگیا۔
ریسکیو 1122 عملہ کے مطابق کار الٹنے سے 32 سالہ خاتون ڈرائیور جاں بحق جبکہ ساتھی خاتون شدید زخمی ہو گئی۔
38 سالہ زخمی آمنہ کو ٹی ایچ کیو ہسپتال سے لاہور منتقل کر دیا گیا، متعلقہ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔