بھارت کی آبی جارحیت ، پاکستان کا واٹر کیپسٹی میں اضافے کا فیصلہ

0 4

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے بھارتی آبی جارحیت کے پیش نظر واٹر کیپسٹی میں اضافے کا اعلان کردیا۔

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے اپنے بیان میں کہا کہ واپڈا پانی سٹورج سہولت میں 9.7ملین ایکڑ فٹ اضافہ کر رہا ہے جبکہ پن بجلی پیداوار میں 9 ہزار میگا واٹ کا اضافہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ داسو اور بھاشا ڈیم کی تعمیر کے سے تربیلا ڈیم کی عمر پچاس سال بڑھ جائے گی، پاکستان کے پاس 13.5 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی سہولت موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ واپڈا کی 9 ہزار 476 میگاواٹ بجلی پیداواری صلاحیت ہے، واپڈا ملک کی 30 فیصد بجلی پیدا کرتا ہے، پن بجلی کے لیے واپڈا کے 22 پاور پلانٹس ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.