صبر، ہمیشہ کامیابی و کامرانی کی طرف لےجاتاہے، آیت اللہ یعقوبی
رجع عالیقدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد یعقوبی (دام ظلہ) نےکہا ہے کہ صبر ہمیشہ فتح و کامرانی کی طرف لے جاتا ہے اس لیے کہا جاتا ہے جس نے صبر کیا وہ کامیاب ہوااس حوالے سے قدرت کا ایک فیصلہ ہے کہ اللہ تعالیٰ صبر کرنیوالوں کے ساتھ ہے اور خداوندقدوس نے کہہ دیا کہ یا أَیُّهَا الَّذینَ آمَنُوا اسْتَعینُوا بِالصَّبْرِ وَ الصَّلاةِ إِنَّ اللّهَ مَعَ الصّابِرینَ ’’اے ایمان والو! صبر و استقامت اور نماز سے مدد حاصل کرو اللہ تعالی صبر کرنیوالوں کے ساتھ ہے‘‘تو ایک طے شدہ اُصول کے تحت فتح و کامرانی بھی ہمیشہ صبر کرنیوالوں کیساتھ ہوگی۔
مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد یعقوبی (دام ظلہ) نےکہا ہے کہ من صبر ظفر "جس نے صبر کیا وہ کامیاب ہوا” ایک نہایت جامع اور حکیمانہ سی بات ہے جو زندگی کے ہر میدان میں سچ ثابت ہوتی ہے۔خاص طور پر آئمہ اہلبیت علیھم السلام کی تعلیمات میں اس کی بہت زیادہ اہمیت ہے کیونکہ اس سے یقین کی منزل مل جاتی ہے۔
مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد یعقوبی (دام ظلہ) نےکہا ہےکہ زندگی کے مشکل لمحات میں جو صبر کرتا ہے، وہ شکست سے نہیں ڈرتا، بلکہ وقت کے ساتھ اللہ اسے فتح عطا کرتا ہے اللہ تعالیٰ کی خاص مدد نازل ہوتی ہے، جو آخرکار کامیابی اور فتح کا ذریعہ بن جاتی ہے۔صبرایوبؑ اسی وجہ سے مشہور ہے کہ دنیا میں جتنے بھی مصائب آئے انہوں نے خندہ پیشانی کے ساتھ اُنہیں قبول کیا لیکن کبھی خدا سے شکوہ نہیں کیا اور زندگی کے اہم ترین مقصد میں کامیابی حاصل کر لی اور تاابد عوام الناس کیلئے ایک مثال بن گئے۔
مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد یعقوبی (دام ظلہ) نےکہا ہے کہ سید الانبیاءرسول اللہ ﷺ نے مکہ کے ظلم و ستم پر صبر کیا، تو خدا نے فتح مکہ نصیب فرمائی۔کامیابی ہمیشہ آسانی سے نہیں آتی، راستے میں رکاوٹیں، پریشانیاں، اور آزمائشیں آتی ہیں جو ان پر صبر کرتا ہے، وہ آخرکار منزل کو پا لیتا ہے۔
مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد یعقوبی (دام ظلہ) نےکہا ہےکہ صبر کامیابی و کامرانی کا زینہ ہے جو انسان کو اپنی منزل تک پہنچنے میں بھرپور مدد کرتا ہے۔ صبر صرف انتظار کا نام نہیں بلکہ عزم، حوصلہ اور یقین کا نام ہے۔ جو صبر کرتا ہے، وہ مایوس نہیں ہوتا، جلد باز نہیں بنتا، اور آخرکار اپنے مقصد اور منزل تک پہنچ جاتا ہے۔ یہی قرآن و اہلبیت کا درس ہے اور یہی کامیاب زندگی کا راز بھی ہے۔
مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد یعقوبی (دام ظلہ) نےکہا ہےکہ خداوندقدوس صبر کرنیوالوں کیساتھ دنیا و آخرت میں ہرمقام پر ہے جیسا کہ حضرت یوسف علیہ السلام نے قید و اذیت پر صبر کیا، تو اللہ نے انہیں مصر کا بادشاہ بنا دیا یعنی دنیا میں بھی کامیابی دی اور آخرت میں اُن کا مقام و مرتبہ الگ ہے۔ اگر کربلا والوں کی مثال دی جائے تو آج شہدائے کربلا کا تذکرہ ہر جگہ موجود ہے لوگ کربلا کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب نظر آتے ہیں اصحاب امام حسین علیہ السلام کو دیکھ لیں جنہوں نے امام کا ساتھ اپنے آخری سانس تک دیا دنیا میں بھی اپنے آپ کو سُرخرو کر لیا اور آخرت میں الگ مقام بنا لیا۔
مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد یعقوبی (دام ظلہ) نےکہا ہےکہ مومنین کیلئے آئمہ طاہرین علیھم السلام کی زندگیاں مشعل راہ ہیں جو اُنہیں کامیابی کی طرف لے جاتی ہیں کیونکہ تمام آئمہ نے مشکلات کا سامنا کیا حتی کہ ہر ایک کو شہید کر دیا گیا سوائے قائم آلِ محمدعج کے لیکن کبھی بھی صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد یعقوبی (دام ظلہ) نےکہا ہےکہ اگر آپ زندگی کو محض آسانیوں میں تلاش کروگے اور مشکلات کاسامنا کرنے سے کترائو گے تو اس بے صبری کے نتیجہ میں دنیا و آخرت دونوں سے محروم کر دیئےجائو گے ۔