فتنہ الہندوستان کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: وفاقی وزیر اطلاعات

0 10

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ خضدار واقعہ ایک بہت بزدلانہ حملہ تھا، ہماری قوم وہ واحد قوم ہے جس کے بچوں کی قربانی بھی سنہری حروف میں لکھی جائے گی، بلوچستان میں دہشتگردوں کو ہم نے فتنہ الہندوستان کا نام دیا ہے، فتنہ الہندوستان مکمل طور پر اس علاقے میں سرگرم تھا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک سال کے آپریشنز کے بعد اب یہ دہشتگرد ہارڈ ٹارگٹ سے سوفٹ ٹارگٹ کی طرف جا رہے ہیں، ایک سال کے اندر بہت کامیابیاں ملی ہیں، جعفر ایکسپریس کا جو واقعہ ہوا اس میں بھی بڑی مہارت کے ساتھ ڈیل کیا گیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال پہلے سے جاری ہے جس میں ہماری فورسز پہلے سے ہی مصروف ہیں، اس واقعہ کے بعد ہمارا عزم اور بھی مضبوط ہوگیا ہے، جب تک ہم فتنہ الہندوستان کو یہاں سے بالکل ختم نہیں کر دیتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.