یمنی فوج: ہم نے بین گورین ایئر پورٹ پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے

0 104

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ایک خصوصی آپریشن میں سوپر سونک بیلسٹک میزائل سے مقبوضہ یافا کے بین گورین ایئر پورٹ پر حملہ کیا گیا ہے

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر یحیی سریع نے جمعے کی صبح اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یمن سے داغا جانے والا یہ سوپر سونک میزائل ٹھیک اپنے نشانے پر جاکر لگا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اس میزائلی حملے کے نتیجے میں دسیوں لاکھ صیہونی پناہ گاہوں کی طرف بھاگنے پر مجبور ہوگئے اور بین گورین ایئرپورٹ پر معمول کی سرگرمیاں بند ہوگئيں۔

انھوں نے خبردار کیا کہ جب تک غزہ کا محاصرہ اور اس پر صیہونیوں کا حملہ جاری ہے، نہ صرف یہ کہ ہمارے حملے جاری رہیں گے بلکہ ان میں اضافہ ہوگا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمانے خبردار کیا کہ غزہ میں صیہونیوں کے جرائم پر خاموشی امت اسلامیہ کو دشمن کے مقابلے میں ذلت وخواری کی طرف لے جائے گی۔

غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے بھی آج اعلان کیا ہے کہ یمن سے ایک بیلسٹک میزائل مقبوضہ فلسطین پر داغا گیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.