پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ اہداف پر اتفاق نہ ہوسکا، مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ

0 6

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کےدرمیان بجٹ تجاویز کے معاملے پر مذاکرات فی الحال نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکے ، تاہم انہیں تعمیری قرار دیتے ہوئے بات چیت جاری رکھنے پراتفاق کیا گیا ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان سے بجٹ پر مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کیاہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ کے حکام نے پاکستان کا دورہ مکمل کرلیا۔جس کے بعد آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ اگلے مالی سال کی بجٹ تجاویز، وسیع تر اقتصادی پالیسی اور اصلاحات سے متعلق پاکستان کے ساتھ تعمیری مذاکرات ہوئے۔

پاکستانی حکام نے مالیاتی استحکام سے متعلق عزم دہرایا۔ تاہم بجٹ تجاویز پر اتفاق سے متعلق پاکستان کے ساتھ بات چیت آئندہ دنوں میں جاری رہے گی۔

آئی ایم ایف کے مطابق جن امور پر مذاکرات ہوئے ان میں توانائی سیکٹر میں اصلاحات بھی شامل تھیں جس کا مقصد یہ تھا کہ اقتصادی پائیداری کو بہتر بنایا جائے اور توانائی کے شعبے میں لاگت کم کی جائے۔

سخت مانیٹری پالیسی برقرار رکھنےکو ترجیع قراردیا گیا اور واضح کیا گیا کہ مضبوط معیشت کیلئے غیر ملکی زرمبادلہ میں اضافہ اور شرح مبادلہ زیادہ لچکدار ہونی چاہیے۔

آئی ایم ایف کے مطابق اگلی توسیعی فنڈ سہولت اور ماحولیاتی تحفظ اور پائیداری سہولت جائزوں سے متعلق اگلا مشن اس سال کی دوسری ششماہی میں ہوگا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.