اسرائیل کا یمن کے صنعا ائیرپورٹ پر حملہ، یمنی ائیرلائن کا آخری طیارہ بھی تباہ

0 100

اسرائیل کی جانب سے یمنی دارالحکومت صنعا کے ائیرپورٹ کو ایک بار پھر فضائی بمباری کا نشانہ بنایا گیا۔

صنعا ائیرپورٹ کے ڈائریکٹر کے مطابق حملے میں یمنی ائیرلائن کا آخری طیارہ بھی تباہ ہوگیا۔

دوسری جانب اسرائیلی فضائیہ نے یمن کے صنعا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حوثی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ حملے ایک واضح پیغام ہیں کہ جو بھی اسرائیل پر حملہ کرے گا اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یمن کی بندرگاہیں اور ائیرپورٹ سمیت دیگر اہم انفرااسٹرکچر آئندہ بھی حملوں کا نشانہ بنتے رہیں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.