ٹرمپ بہت جلد غزہ جنگ بندی کی شرائط پیش کریں گے، امریکی عہدیدار

0 109

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ تحریری معاہدے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے منصوبے کو حتمی شکل دے رہی ہے جو ممکنہ طور پر غزہ میں جنگ بندی کے لیے اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے کی بنیاد ہوگا۔

غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف نے بتایا کہ ہم شرائط کی ایک نئی فہرست بھیجنے کی تیاری کر رہے ہیں جو متوقع طور پر آج پہنچا دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ اس کا جائزہ لیں گے اور مجھے طویل مدتی حل نکلنے، عارضی جنگ بندی اور اس تنازع کے پرامن حل کے بارے میں بہت اچھی توقعات ہیں۔

اسٹیو وٹکوف نے یہ بیان وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کی موجودگی میں دیا جنہوں نے کہا تھا کہ ان کی انتظامیہ غزہ میں رہنے والے فلسطینیوں تک فوری خوراک پہنچانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم غزہ کی پوری صورت حال سے نمٹ رہے ہیں، ہم غزہ کے لوگوں کو خوراک پہنچا رہے ہیں اور یہ صورت حال انتہائی اندوہناک ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.