کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان

0 17

کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اورکل سمندری ہوائیں جزوی طور پر معطل رہیں گی، اس دوران مغرب کی سمت سے گرم ہوائیں چل سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ کل ہوائیں 35سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں، گرم ہواؤں کے باعث دن میں لو محسوس ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جب کہ جمعہ سے درجہ حرارت میں کچھ کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ مئی گرم ترین مہینوں میں شمار ہوتا ہے۔

شہر کا درجہ حرارت کتنا ریکارڈ ہوا؟

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدیدگرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے اور سمندری ہوائیں 3کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.