کیڈٹ کالج گڈاپ میں طالب علم کی موت کے اسباب جاننے کیلئے انکوائری بورڈ تشکیل

0 12

کیڈٹ کالج گڈاپ میں طالب علم کی موت کے اسباب جاننے کے لیے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔

کیڈٹ کالج گڈاپ انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق طالب علم سالار کی ہلاکت سے متعلق 3 رکنی بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق 3 رکنی انکوائری بورڈ کی تحقیقاتی رپورٹ سے سالار کے والدین کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔

اس سے قبل جاں بحق طالب علم سالار کے اہلخانہ نے موت کا ذمہ دار کالج انتظامیہ کو قرار دیا تھا۔

اہلخانہ کا کہنا تھا کہ اسپتال کی ہدایت کے باوجود سالار کو آئی سی یو منتقل کیوں نہیں کیا گیا؟

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.