بھارت پانی نہیں روک سکتا ہم لائف لائن سے 1 انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے،وفاقی وزیر

0 126

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں محمد معین وٹو نے کہا ہے کہ انڈیا کسی صورت ہمارا پانی نہیں روک سکتا اور نہ ہم اسے پانی روکنے دیں گے، پانی کا مسئلہ ہماری لائف لائن ہے اور ہم اس سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ اصل شکل میں موجود ہے، پانی کا مسئلہ پاکستان کی25کروڑ عوام کا مسئلہ ہے، پاکستان بھارت کو ایک قطرہ پانی روکنے کی اجازت نہیں دےگا۔

وفاقی وزیر معین وٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان اب باقاعدہ طور پر گلوبل واٹر آرگنائزیشن کا بانی رکن ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی احتجاجی تحریک کی حالیہ کال ملک کے خلاف سازش ہے، وزیر اعظم نے اپنے بیرون دوروں میں تجارت کی بات کی، متوقع سیلاب کے لیے ضروری اقدامات کر لیے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.