بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں سیلاب کی تباہ کاریاں

0 13

بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں سیلاب اور لینڈ سلائڈ کے واقعات سے زبردست تباہی مچی ہے۔ آسام سے لے کر منی پور تک بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا سامنا ہے۔ زرعی زمینیں اور فصلیں تباہ ہو گئی ہیں اور لوگوں کے پاس رہنے کے لیے گھر تک نہیں ہے۔ ڈیڑھ ہزار سے زیادہ گاؤں زیر آب آ چکے ہیں۔ ریاست آسام میں سیلاب کی حالت انتہائی سنگین ہے جہاں اکیس اضلاع میں متاثرہ لوگوں کی تعداد بڑھ کر سات لاکھ کے قریب ہو گئی ہے۔

منی پور میں دریاؤں کے پشتے ٹوٹ جانے سے بیس ہزار سے زائد لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ ایک سو تین بستیاں زیر آب آ گئیں۔ اروناچل پردیش کے تیئیس اضلاع اور اے سو چھپن گاؤں میں سیلاب اور لینڈ سلائڈ کا قہر برپا ہے۔ شمالی ہند کی ریاستوں میں سیلاب اور لینڈ سلائڈ سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر پچاس ہو گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.