لبنان، بیروت کے جنوبی علاقے ضاحیہ پر صہیونی حکومت کی بمباری
غاصب صیہونی حکومت نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عیدالاضحی کی شب لبنان کے دارالحکومت بیروت کے نواحی علاقوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔ لبنانی ذرائع ابلاغ نے جمعرات کی شب اطلاع دی ہے کہ صہیونی حکومت کے ڈرون اور جنگی طیاروں نے متعدد بار جنوبی بیروت پر فضائی حملہ کیے جس میں مسجد القائم سے ملحقہ عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔