ایرانی انٹیلیجنس ،صیہونیوں کی آپریشنل اور اسٹریٹجک معلومات حاصل کرنے میں کامیاب

0 112

ایرانی وزیر اطلاعات خطیب نے ایک انٹرویو کے دوران صیہونی حکومت کی انٹیلی جنس دستاویزات کے بارے میں کہا کہ ایرانی انٹیلیجنس نے صیہونیوں کی آپریشنل اور اسٹریٹجک معلومات کی بہت بڑی تعداد حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور انٹیلی جنس فورسز کی کوششوں سے یہ دستاویزات ایران منتقل کر دی گئی ہیں۔ان دستاویزات کی تعداد کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے اور "ہزاروں دستاویزات” کا لفظ ان چیزوں کے مقابلے میں جو حاصل کی گئی ہیں ایک بہت چھوٹا لفظ ہے۔ انہوں نے اس بارے میں کہ آیا یہ دستاویزات صرف جوہری مسئلے سے متعلق ہیں، کہا کہ حاصل شدہ مکمل جوہری دستاویزات کے ساتھ ساتھ امریکہ، یورپ اور دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کے بارے میں معلومات، نیز ایسی دستاویزات جو ملک کی جارحانہ طاقت کو تقویت دیں، بھی ان دستاویزات میں شامل ہیں۔

یہ دستاویزات کیسے دریافت ہوئیں اور انہیں ملک میں کیسے منتقل کیا گیا، اس بارے میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ دستاویزات جتنی اہم ہیں، ان کی منتقلی کے طریقے بھی اہم ہیں، اس لیے ہم منتقلی کے طریقوں کو خفیہ رکھیں گے، اور جس طرح اس بارے میں اعلان کرنے میں وقت لگا تاکہ دستاویزات کو مکمل حفاظت کے ساتھ ملک میں منتقل کیا جا سکے، قدرتی طور پر منتقلی کے طریقے بھی محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملات جلد شائع نہیں کیے جائیں گے، لیکن ہم انشاءاللہ جلد ہی دستاویزات شائع کریں گے۔آپریشن کی نوعیت کے جواب میں جس کی وجہ سے یہ بڑی دریافت ہوئی، انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ایک بڑے اور پیچیدہ آپریشن کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ جس کا آغاز نفوذ سے کیا گیا اور دستاویزات تک رسائی ممکن ہوئی کہ آج خدا کے فضل سے ہم یہ معلومات ملک میں لانے میں کامیاب رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.