ایٹمی مذاکرات میں امریکی رویہ میں تضاد پایا جاتا ہے،اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

0 9

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس میں کہا کہ بالواسطہ ایٹمی مذاکرات میں امریکی رویّے میں صداقت نہيں اور اس میں تضاد پایا جاتا ہے۔ ڈاکٹر قالیباف نے کہا کہ امریکہ ایک جانب مسکرا کر ایران کے لئے اقتصادی ترقی کی بات کرتا ہے لیکن عملی طور پر ہمیں یورنیئم کی افزودگی کے بین الاقوامی حق سے محروم کرتا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے تاکید کے ساتھ کہا کہ امریکہ صدر کو یہ جان لینا چاہیے کہ اگر وہ واقعا سمجھوتہ چاہتے ہيں تو اپنا رویہ تبدیل کریں اور صیہونی حکومت کے حصے کا کام کرنے اور نتن یاہو کے ناکام آئيڈیاز کو آگے بڑھانے سے دست بردار ہو جائیں۔

پارلیمنٹ کے اسپیکر نے پابندیاں اٹھانے کے لئے قانونی اسٹریٹیجک ایکشن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس قانون کے مطابق ایران، پابندیوں کے خاتمے اور اقتصادی فائدہ کے عوض ملک کے اندر یورے نیم کی افزودگی جاری رکھتے ہوئے، ایٹمی سرگرمیوں کا پرامن ہونا ثابت کرنے کے لئے لازمی بحالی اعتماد انجام دے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.