پرتگال نے اسپین کو ہراکر نیشنز لیگ فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا

0 9

سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم پرتگال نے دفاعی چیمپیئن اسپین کو ہرا کر یوئیفا نیشنز لیگ فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا۔جرمنی کے شہر میونخ میں کھیلے گئے فائنل کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ مقررہ وقت تک مقابلہ 2، 2 گول سے برابر تھا۔دونوں ٹیمیں اضافی وقت میں بھی کوئی گول نہ کر سکیں، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا۔

پینلٹی ککس پر پرتگال نے 5 گول کیے جبکہ اسپینش ٹیم صرف 3 بار گیند نیٹ میں پھینک سکی۔کرسٹیانو رونالڈو نے میچ میں اپنے کیریئر کا ریکارڈ 138واں گول کیا۔ایونٹ میں فرانس نے میزبان جرمنی کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فرانس کے کلیان امباپے کے انٹرنیشنل گولز کی ففٹی بھی مکمل ہوگئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.