امریکا کو ہم سے یہ کہنے کا حق نہيں ہے کہ ہمارے پاس کیا ہونا چاہیے؛ ایران

0 105

حکومت ایران کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا ہے کہ امریکا کو ہم سے یہ کہنے کا حق نہيں ہے کہ ہمارے پاس کیا ہونا چاہئے بلکہ ہمیں ہر وہ چیز حاصل کرنے کے لئے کوشش کا حق حاصل ہے جس سے ہمارے ملی مفادات پورے ہوں۔حکومت ایران کی ترجمان نے المیادین ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایران امریکہ کے مذاکرات پابندیوں کے خاتمے اور ہمارے ایٹمی پروگرام کے پرامن ہونے کے اعتراف پر منتج ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملی مفادات کی بنیاد پر کام کرتے ہیں اور ہر آپشن ہماری میز پر موجود ہے۔ فاطمہ مہاجرانی نے کہا کہ امید ہے کہ یورپی ممالک منطقی موقف اختیار کریں گے اور دشمنانہ موقف سے پرہیز کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت مذاکرات میں روڑے اٹکانے کے لئے کسی بھی کوشش سے باز نہیں آرہی ہے اور ہم نے شروع سے ہی اس کی اطلاع امریکیوں کو دی ہے۔ ترجمان حکومت ایران نے کہا کہ صیہونی حکومت کے خلاف انٹیلیجنس آپریشن میں جو اطلاعات اور دستاویزات ملی ہیں وہ بہت زیادہ ہیں اور ہمارے سیکورٹی ادارے مناسب وقت پر انہیں عام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھوتے اور اقتصادی راستے کھلنے کے حوالے سے بھی آمادہ ہیں اور مذاکرات کی ناکامی اور پابندیاں بڑھنے کی صورت کے لئے بھی ہم نے منصوبہ بندی کررکھی ہے۔ فاطمہ مہاجرانی نے کہا ہے کہ ہم فوجی، سیاسی اور اقتصادی ہر میدان میں ہر سیناریو کا سامنا کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.