جوابی حملے کا خوف، صیہونی حکام بنکروں میں چلے گئے، ایمرجنسی نافذ، بن گورین ایر پورٹ بند

0 123

قدس کی غاصب اور جابرصہیونی حکومت نے تہران سمیت ایران کے مختلف علاقوں میں فوجی اور جوہری مراکز پر فضائی حملہ کیا ہے۔ایران کے جوابی حملے کے پیش نظر صہیونی وزیرجنگ نے مقبوضہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔یسرائیل کاتز نے کہا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد ایران جواب میں میزائل اور ڈرون حملے کرسکتا ہے۔

ایرانی حملوں کے خوف و ڈر کی وجہ سے صیہونی حکام بنکروں میں چلے گئے ہیں اور تل ابیب میں بن گورین ایر پورٹ کو بند کردیا گیا ہے۔صہیونی حکومت کے حملوں کے بعد عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔ امریکی سینیٹر جیک ریڈ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں پورے مشرق وسطی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.