ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی کو ٹیلی کام انڈسٹری نے مسترد کردیا

0 107

سابقہ حکومت نے دسمبر 2023 میں فائیو جی متعارف کرانے کا ہدف مقرر کیا تھا جب کہ سابقہ حکومت یہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

موجودہ نگران وزیر ڈاکٹر عمر سیف نے دس ماہ میں فائیو جی متعارف کرانے کا بیڑہ اٹھالیا، دس ماہ میں فائیو جی لانے کا ہدف مقرر کردیا۔

حکومت نے ٹیلی کام آپریٹرز پر فائیو جی ایکوپمنٹ نصب کرنے اور ٹیکنالوجی لانے کے لیے دباؤ بڑھا دیا،انڈسٹری نگراں وزیر سے موجودہ فور جی نیٹ ورک کی رسائی اور خدمات کے لیے معاونت کا مطالبہ کررہی ہے۔

فائیو جی ٹیکنالوجی صنعتی اور کاروباری مقاصد کے لیے زیادہ سود مند ہے، پاکستان کا صنعتی شعبہ نئی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

موجودہ معاشی حالات اور زرمبادلہ کی عدم دستیابی سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، دوسری جانب فائیو جی کے لیے مہنگے اسمارٹ فونز بھی پاکستان کے زرمبادلہ کے بحران میں اضافہ کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.