چینی، دودھ اور پتی کی قیمتوں میں اضافہ، عوام پریشان
چینی، دودھ اور پتی کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے چائے بھی شہریوں کی استطاعت سے باہر ہوگئی ،مہنگائی کی وجہ سے چائے کے ہوٹلوں پر عوام کا رش کم ہوگیا ۔
ہوٹل مالکان کا کہنا ہےکہ چینی مہنگی ہونے سے 60 روپے والا چائےکا کپ 70 روپےکا ہوگیا ہے، چینی، دودھ اور پتی کے علاوہ بجلی اور گیس بھی چائے مہنگی ہونے کی وجہ ہیں۔
ہوٹل مالکان کے مطابق کٹ چائے (آدھاکپ) بھی 50 روپے کے بجائے 60 روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔لوگوں نے کہا کہ چائے مجبوری ہے، چھوڑ نہیں سکتے، دودھ اور چینی کم ڈال کر بھی پی لیں گے۔
ملک کے مختلف شہروں میں چینی 220 سے لےکر 230 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔