خیبرپختونخوا، تین پہیوں والی گاڑیوں کیلئے الگ جرمانہ سلیب متعارف

0 109

خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانوں کا نیا شیڈول متعارف کرا دیا جس میں خاص طور پر تین پہیوں والی گاڑیوں اور کم عمر ڈرائیورز کے لیے الگ سے سلیب شامل کر لیا گیا ہے۔فنانس بل کے مطابق رکشہ، چنگ چی اور لوڈر گاڑیاں اب باضابطہ طور پر تین پہیوں والی گاڑیوں کے زمرے میں شامل ہوں گی، ان پر ٹریفک خلاف ورزیوں پر 200 سے 10 ہزار روپے تک جرمانے تجویز کیے گئے ہیں۔

نئے مجوزہ قوانین کے تحت روٹ پرمٹ کی پہلی خلاف ورزی پر 5 ہزار روپے جرمانہ جبکہ دوبارہ خلاف ورزی پر جرمانے کو دگنا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔فیک ڈرائیونگ لائسنس کے معاملے پر بھی سخت اقدامات تجویز کیے گئے ہیں اور جعلی لائسنس پر گاڑی چلانے والوں کو 5 سے 10 ہزار روپے تک جرمانہ کیا جا سکے گا۔

کم عمر ڈرائیورز کے لیے بھی سختی کی گئی ہے، فنانس بل کے تحت 18 سال سے کم عمر موٹر سائیکل سواروں پر 1 سے 3 ہزار روپے جبکہ چھوٹی گاڑی چلانے پر 5 ہزار روپے جرمانے کی تجویز شامل کی گئی ہے۔نئے مجوزہ جرمانوں کا مقصد ٹریفک نظم و ضبط کو بہتر بنانا اور سڑکوں پر حادثات کی شرح کو کم کرنا بتایا جا رہا ہے، حتمی منظوری کے بعد ان ترامیم کا اطلاق صوبے بھر میں ہو گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.