نفرت، تعصب اور تنگ نظری کو ہر محاذ پر شکست دینی ہے، مریم نواز

0 6

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نفرت، تعصب اور تنگ نظری کو ہر محاذ پر شکست دینی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نفرت انگیز تقاریر کے انسداد کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نفرت، تعصب اور تنگ نظری کو ہر محاذ پر شکست دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، نفرت انگیز تقاریر کا زہر معاشروں میں تقسیم، انتشار اور تشدد کو جنم دیتا ہے جو ایک فرد نہیں بلکہ پوری انسانیت کے ضمیر پر حملہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا نفرت انگیز رویوں کی سب سے خطرناک شکل ہے جس کے نتیجے میں مسلمانوں کی شناخت، ان کی مساجد اور حتیٰ کہ گھروں کو بھی نشانہ بنایا جاتا ہے، نفرت کی روش عالمی امن کے لئے ایک مستقل خطرہ بن چکی ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ آزادی اظہار کے نام پر نفرت پھیلانے والوں کا محاسبہ کرے اور ایسے عناصر کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جائے جو معاشروں کو تقسیم کرنے کے درپے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ کسی کو بھی نفرت کے بیج بونے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وطن عزیز میں محبت، برداشت اور باہمی احترام کے کلچر کو فروغ دیا جائے گا تاکہ ایک پرامن، مضبوط اور ہم آہنگ معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.