اسرائیل ایران جنگ میں غیرجانبدار نہیں، جو بہتر ہوا، وہی کریں گے، حزب اللہ

0 8

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازع میں ان کی تنظیم وہ ہی کرے گی جو اسے بہتر لگے گا۔ٹیلی گرام پر پوسٹ کیے جانے والے پیغام میں شیخ نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ حزب اللہ اس تنازع میں غیرجانبدار نہیں ہے بلکہ اسے ظالمانہ اسرائیلی امریکی جارحیت سمجھتی ہے۔

ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ کے خصوصی ایلچی برائے شام ٹوم براک نے حزب اللہ کو وارننگ دی تھی کہ وہ اس تنازع سے دور رہے۔براک نے کہا تھا کہ میں صدر ٹرمپ کی طرف سے یہ کہوں گا کہ حزب اللہ کا اس تنازع میں شامل ہونا ایک بہت بُرا فیصلہ ہوگا۔

حزب اللہ ماضی میں بھی اسرائیل سے مسلح لڑائیاں لڑتی رہی ہے، اسے ایران کی حمایت حاصل ہے اور یہ اسرائیل کے وجود کی مخالف تنظیم ہے۔حزب اللہ کو اسرائیل، امریکہ اور برطانیہ سمیت متعدد ممالک نے ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.