اسرائیل دہشت گرد، امریکی سفیر کی زبان پھسلی اور سچ منہ سے نکل گیا

0 106

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک ہنگامی اجلاس کے دوران امریکہ کی سفیر ڈورتھی شیا کی زبان پھسلنے سے تاریخ سچ منہ سے نکل گیا کہ اسرائیل دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔امریکہ کا مؤقف پیش کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈروتھی شیا کی زبان پھسل گئی تاہم انہوں نے اپنے جملے کی فوری تصحیح بھی کردی۔

امریکی سفیر ڈوروتھی شیا نے امریکی بیان دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل پورے خطے میں دہشت گردی کررہا ہے اور افراتفری پھیلا رہا ہے۔اقوام متحدہ میں اس تاریخی سچ کے بعد انہیں اپنی غلطی کا فوری احساس ہوا کہ یہ سب کچھ ایران کے بارے میں کہنا چاہ رہی تھیں۔انہوں نے اپنا جملہ درستی کے بعد دوہرایا کہ ایران خطے میں دہشت پھیلانے والا ملک ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.